شرم نہیں آتی کس منہ سے یہاں کھڑے ہو ، تمہارے جھوٹے ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تم اپنے باپ کو گا۔لیاں دیتے ہو۔۔۔ اپنے
شہیید بھائی کے بچوں کا حق اپنے نام لگوانے کے لیے والد سے لڑنے والا شخص ڈی پی او احمد محی الدین کے سامنے آگیا ۔۔۔ ایک مکان جو شہیید کے بچوں کے حصے میں آتا تھا اسے اپنے نام کروانے کے لیے بدقسمت شخص اپنے والد سے جھگڑتا اسے گا۔لیاں دیتا ، تنگ آکر بوڑھا والد ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہو گیا ،احمد محی الدین نے بیٹے کو بلوایا اور اسے تنبیہ کی کہ شام چھ بجے سے پہلے وہ مکان خالی کرو اور آئندہ اس مکان میں قدم نہیں رکھنا ۔ اپنے سسرالیوں کو ساتھ لا کر تم سچے ثابت نہیں ہو سکتے تمہاری بے غیرتی اور لالچی طبیعت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ تم اپنے والد کے ساتھ لڑتے ہو اور انہیں گا۔لیاں دیتے ہو ۔۔۔۔۔۔ پتہ چلا 6 بجنے سے 2 گھنٹے قبل ہی شیہید کی بیوہ اور بچوں کو انکا حق مل چکا تھا ۔۔۔

0 Comments