باپ نے بیٹوں کو گ-و۔لی مارنے سے پہلے بہوؤں سے ایسا سوال کیوں کیا؟ شاد باغ لاہور کا لرزا دینے والا واقعہ

 





تمہارے شوہر پاکی حالت میں ہیں یا ۔۔۔؟؟؟ لاہور کے علاقہ شاد باغ میں ایک باپ نے 2 جوان بیٹوں کو گو۔لیاں مارنے سے قبل بہوؤں

 سے یہ بات کیوں پوچھی ؟ 8 مئی کو پیش آیا حیران کن واقعہ ۔۔۔۔۔ لیاقت نامی اس گھٹیا شخص نے برسوں قبل ان لڑکوں کی ماں کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی ۔۔۔ والدین نے بیٹی کو بہت سمجھایا تھا کہ یہ بدکردار ہے ، نشا بھی کرتا ہے اور کوئی کام بھی نہیں کرتا مگر خاتون پر عشق کا بھوت سوار تھا اس نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی ۔۔ کچھ عرصہ گزرا تو عذرا نامی اس خاتون کو پتہ چل گیا کہ لیاقت ایسا شخص نہیں جسکے سہارے پوری زندگی گزاری جاسکے چنانچہ اس نے ایک ہسپتال میں ملازمت کر لی ۔ اسکے دو بیٹے بھی ہو گئے وہ اپنا اور بچوں کا خرچہ نکال لیتی ، بلکہ بیکار شوہر کو نشا کے لیے پیسے بھی دیتی ۔ کبھی انکار کرتی تو لیاقت گھر سے کچھ نہ کچھ چرا کر بیچ دیتا ۔۔۔ کچھ سال گزرے اور لیاقت کا رویہ عذرا کے ساتھ مزید خراب ہوا اور وہ آئے روز جسم پر زخموں کے نشانات کے ساتھ ہسپتال جانے لگی تو ایک ڈاکٹر نے اسکے دکھوں پر ہمدردی کا مرہم رکھ دیا ، عذرا نے چند ماہ میں شوہر سے طلاق لے کر اس ڈاکٹر سے شادی کر لی ، شوہر کا گھر بھی چھوڑ دیا اور بچوں کو لے کر ڈاکٹر کے گھر شفٹ ہو گئی ، یہاں اس نے ایک غٖلطی کی کہ سابقہ شوہر کو اپنے بیٹوں سے ملنے سے نہ روکا وہ اکثر و بیشتر بچوں سے ملنے کے بہانے آتا اور سابقہ بیوی کی منت سماجت کرکے نشا کے لیے پیسے لے جاتا ۔۔۔ کئی سال گزر گئے عذرا نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادیاں کردیں ۔۔ 26 اور 24 سال کے لڑکے اپنی بیویوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزارنے لگے اور انکے بچے بھی ہوئے اب لیاقت نے اپنے پوتوں سے کھیلنے کے بہانے ہر روز اس گھر کا چکر لگانا شروع کردیا ۔۔۔۔ بیٹوں سے پیسے بھی مانگ لیتا ، بیٹے باپ کو سمجھاتے کہ ابا جی نشا چھوڑ دو ، ڈھنگ سے زندگی گزارنا شروع کرو مگر لیاقت کو پیسوں اور نشا کے علاوہ کچھ سوجھتا ہی نہ تھا ۔۔8 مئی کو لیاقت ڈاکٹر کے گھر اپنے بیٹوں کے پاس آیا اور دونوں کو ایک کمرے میں بلا لیا ۔ بیٹھے بیٹھے اس نے بہوؤں سے پوچھا تمہارے شوہر پاکی کی حالت میں ہیں یا نہیں ؟ لڑکیاں گھبرا گئیں کہ اس بوڑھے کو کیا ہو گیا کس قسم کا بیہودہ سوال ان سے پوچھ رہا ہے ۔۔ جواب نہ ملنے پر اس نے بہوؤں سے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے کچھ بات کرنی ہے تم بچوں کو لے کر کسی اور کمرے میں چلی جاؤ ۔ دونوں بہویں وہاں سے چلی گئیں تو باپ نے بیٹوں سے ایک بڑی رقم کا مطالبہ کیا اور انکے انکار پر پستو۔ل نکالا اور دونوں کو ٹانگوں پر گو۔لیاں مار دیں ۔۔ فائیر۔نگ کی آواز سن کر عذرا ، ڈاکٹر ، دونوں بہویں بھی آگئے اس دوران لیاقت بھاگ نکلا ۔۔۔ پولیس کو اطلاع کی گئی اور زخمیوں کو 1122 سے ہسپتال شفٹ کیا گیا ۔ تمام حالات جان کر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم لیاقت کو بھی گرفتار کر لیا ۔۔۔ جس نے ابتدا میں ہی کہہ دیا کہ نشا کے لیے پیسوں کا بندوبست نہ ہونے پر اس نے یہ جرم کیا اسکے علاوہ کوئی وجہ عناد نہیں ۔۔۔ پولیس ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کررہی ہے ۔۔۔۔ 

Post a Comment

0 Comments