ناصر ادیب صاحب: مجھ جیسی اداکاراؤں کو بے عزت کرکے ڈالر کمانا چھوڑ دو، تھوڑا کماؤ پر حق حلال کا کماؤ ، میں کبھی لڑکی
تھی پھر ادکارہ بنی ، ماں بنی نانی دادی بنی لیکن ماضی کے جھوٹے قصے اب تک جان نہیں چھوڑ رہے ، کچھ لوگوں کو اور کوئی کام نہیں ملتا تو ہم جیسی عورتوں پر پروگرام کرکے اور جھوٹی سچی باتیں کرکے دن گزار رہے ہیں ، ناصر ادیب کے ہر سوال کے میرے پاس کئی جواب موجود ہیں ، اگر اس میں اخلاقی جرات ہے تو آئے اور میرے سامنے بیٹھ کر مجھ سے پوچھے پھر میں اسکی جرات اور بہادری کو تسلیم کر لوں گی، ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ میرا بیٹی یا بیٹا آج برسوں بعد میرے ماضی کے بارے میں انٹرنیٹ پر بکواس سنیں انکے دل پر کیا گزرے گی ۔۔۔ یہی حال ان سب اداکاراؤں کا ہے جن کو ناصر ادیب اور اس جیسے دیگر لوگ اپنے نشانے پر رکھے ہوئے ہیں ۔ مگر عورتوں کو بے عزت کرکے ، سروں سے دوپٹے اتار کے اور بازار حسن کے قصے بیان کرکے ویوز لینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ۔۔۔۔ سینئر اداکار ممتاز کی زبردست سچی اور کھری باتیں
0 Comments