جس دن ٹانگ کٹی ، اگلے دن اس محبت نے نمبر بلاک کردیا جس نے ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائی تھیں ، مگر جوان نے ہمت کی اور آج لوگ ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا کر خوش ہوتے ہیں ۔۔۔ لاہور کے علی حسنین کی سچی اور سبق آموز کہانی ۔۔۔۔ ایک ساتھ قبل انہی دنوں میں علی حسنین کو انکے قربانی کے جانور نے ٹانگ ماری اور انکا گھٹنہ نکل گیا ۔ پھر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے چکروں میں علی حسنین کی ٹانگ خراب ہو گئی اور ایک روز یہ معذور ہو گئے یعنی ٹانگ کٹ گئی ، علی ایک کاروباری شخصیت کے بیٹے ہیں انہوں نے اپنے اوپر آئی مصیبت کو اللہ کی رضا سمجھ کر شکر ادا کیا اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، بجائے معذور کہلانے اور بیکار گھر بیٹھنے کے انہوں نے عام لوگوں کے شانہ بشانہ چلنے کا فیصلہ کیا ، سب سے پہلے تو انہوں نے مصنوعی ٹانگ لگوا لی جو 25 لاکھ روپے میں باہر سے منگوائی گئی ، اس مصنوعی ٹانگ نے انہیں کھڑا ہونے میں آسانی فراہم کردی ، یہ آرام سے چل سکتے ہیں ، سیڑھیاں چڑھ سکتے ہیں وزن بھی اٹھا لیتے اور اپنے پرانےشوق یعنی قربانی کے جانور کا بھی خود خیال رکھتے ہیں ۔۔۔ کہانی یہاں ختم نہیں بلکہ شروع ہوتی ہے ۔۔ حسنین جس لڑکی سے برسوں سے محبت کرتے تھے جب اس نے سنا کہ علی حسنین معذور ہو گیا ہے تو اس نے انکا نمبر بلاک کردیا ، کسی اور نمبر سے رابطہ کیا تو لڑکی نے کہا آپ تو خود معذور ہو مجھے کیا سہارا دو گے ۔۔۔ چنانچہ عشق کی چوٹ کے بعد حسنین جب اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے تو حسنین نےد وسروں کے لیے جینا شروع کردیا ، انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا اور ویڈیوز میں مجبور اور معذور بن جانیوالوں کی مدد کو اپنا مشن بنا لیا ، انکی کہانی جان کر لوگ ان سے بہت متاثر ہویے اور انکے حوصلے کی داد دی، ایک این جی او کے ساتھ ملکر علی حسنین نے معذور لوگوں کا سہارا بننے کی راہ چن لی اور اس مشن میں اب تک 50 کے قریب معذور لوگوں کو مصنوعی ٹانگیں لگوا چکے ہیں ، لوگ انہیں دعائیں دیتے ہیں ، ایک غمزدہ ماں کا انہیں فون آیا کہ میرا بیٹا بائیک ایکسڈنٹ میں ٹانگ کھو بیٹھا ہے مگر اب اس نے خود کو اپنے کمرے میں محدود کر لیا ہے سمجھانے کے باوجود زندگی کی طرف واپس آنے کو تیار نہیں ۔ آپ آؤ اسکو سمجھاؤ اور اپنی طرح اسے بھی ایک کمرے سے نکالو تاکہ وہ بھی آپ کی طرح بہادر بن کر زندگی گزارے ، علی حسنین اس ماں کے کہنے پر انکے شہر جا پہنچے نوجوان کے لیے ٹانگ کا بندوبست کیا اسے اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اب وہ نوجوان اس کمرے سے نکل کر باہر گلی محلے میں گھومتا پھرتا ہے ، امید ہے جلد وہ ایک کارآمد زندگی گزارنا شروع کردے گا ۔۔۔ علی حسنین اکثر اپنی ماں کو مذاق میں کہتے ہیں ، اب آپ ٹینشن فری ہو جائیں میری ایک نہیں 70 مائیں ہیں ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم علی حسنین کی ہمت حوصلے میں برکت عطا فرمائے ۔۔۔۔

0 Comments