بریکنگ نیوز انجنئیر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، پولیس اہلکار شدید زخمی حملہ آور کون نکلا ؟

 


رپورٹ کے مطابق جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ  واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے، مسلح حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔


کاشف کیانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملے کے دوران عالم دین کی سیکیورٹی ٹیم میں شامل ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ کانسٹیبل کے پاؤں میں گولی لگنے سے جسے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی چوہدری شفیق جو کہ حملے کے وقت سیکیورٹی تعینات تھے متحرک تھے اور مزید سخت کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے مدد لی جائے گی۔


Post a Comment

0 Comments