جب اللہ کا کرم ہوتا ہے : ناصر ادیب بتاتے ہیں کہ میں آخری مرتبہ جب ماضی کی سُپر اسٹار بابرہ شریف کے گھر ان سے ملنے گیا تو وہ بالکل سادہ سے لباس میں ملبوس میرے پاس آئیں ، سلام دُعا کےبعد میں نے کہا میڈم میرے پاس ایک شاندار آئیڈیا ہے. اسکے بعد میں نے فلم کے اسکرپٹ کا خلاصہ سُنانا شروع کیا تو انہوں نے مجھے روکا ۔۔۔۔کہ ناصر ادیب صاحب کس نے آپ سے کہہ دیا کہ میں فلموں میں واپسی کی خواہش مند ہُوں ؟ بس بہت کرلیا کام۔۔۔مگر جو کام میں اب کر رہی ہوں میرے لیے دعا کریں کہ اللہ کریم اس میں مدد فرمائیں اور مجھے سرخرو فرمائیں ، میں نے پوچھا کونسا کام ؟؟؟ اس پر بابرہ شریف نے بتایا کہ انہوں نے ایک اردارے کے کچھ یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ لے رکھا ہے ، وہ روزانہ وہاں باقاعدگی سے جاتی ہیں ،انہیں وقت دیتی ہیں اور اشیاء ضروریہ لے کر دیتی ہیں جس سے اُنکے دل کو بہت سکون ملتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ اس سے اچھا کام کوئی اور ہے نہیں ،بس آپ دُعا کریں کہ اللہ مجھے ہمت دیں اور میں ثابت قدم رہوں ۔۔۔۔۔
0 Comments