معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و نائب صدر کراچی ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی سابق ایم پی اے امان اللہ مسعود نے پی پی پی ملیر پی ایس 88 کے سینئر کارکن ملک زبیر کے انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار افسوس، گہرے رنج و غم دکھ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
معاون خصوصی وزیراعلی سندھ امان اللہ مسعود نے ملک زبیر کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور پارٹی کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پارٹی کا ہر کارکن غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔

0 Comments