ہنگامی فیصلہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے لیے پروازیں ! سعودی ایئر لائنز کا بڑا اعلان

 


سعودی عرب کی قومی ایئرلائن ‘سعودی ایئرلائنز’ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان سمیت مختلف خلیجی ممالک کے لیے اپنی پروازوں کی عارضی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔

سعودی ایئرلائنز کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے میں کہا گیا سعودی عرب سے خلیجی ممالک کے لیے تمام پروازیں 8 مارچ تک معطل رہیں گی۔

اس کے ساتھ پشاور (پاکستان) اور ماسکو (روس) کے لیے پروازوں کی آمد و رفت پر 15 مارچ تک پابندی برقرار رہے گی۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بندش کا فیصلہ مسافروں اور عملے کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تاہم بعض پروازوں کی بتدریج بحالی کے لیے وسیع بنیادوں پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جیسے ہی حالات سازگار ہوں گے، آپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments