قسمت انسان کو وہیں لے جاتی ہے جہاں موت لکھی ہو… چار سگے بھائیوں کے ساتھ جو ہوا وہ حیران کن ہے!

 


سچ کہا جاتا ہے کہ موت کا وقت اور جگہ مقرر ہوتی ہے، اور تقدیر انسان کو گھیر کر اُسی مقام تک لے آتی ہے۔

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے پورے شہر کو غم میں ڈبو دیا۔ گبول فیملی کے چار سگے بھائیوں کی اچانک اور دل خراش موت نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گبول خاندان کا نوجوان جمشید خان کراچی میں مزدوری کے دوران گزشتہ روز انتقال کر گیا تھا۔ اس کی میت کو آبائی گاؤں لانے کے لیے اس کے بھائی ایک ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے روانہ ہوئے۔

لیکن تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس کو خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں جمشید خان کے تین بھائی محمد سلیم، زاہد اور محمد شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایمبولینس ڈرائیور بھی اس حادثے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

یوں ایک بھائی کی میت لانے والے تینوں بھائی بھی خود میت بن کر گھر پہنچے۔ جب چاروں بھائیوں کی میتیں علاقے میں پہنچیں تو پورا شہر سلطان غم سے نڈھال اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

Post a Comment

0 Comments