لاہور میں سابق ڈی جی ایف آئی اے کو اعلیٰ پولیس افسر بیٹے نے گھر سے نکال دیا ، بوڑھا ریٹائرڈ شخص اپنی بیوی سے


دنیا مکافات عمل : لاہور میں سابق ڈی جی ایف آئی اے کو اعلیٰ پولیس افسر بیٹے نے گھر سے نکال دیا ، بوڑھا ریٹائرڈ شخص اپنی بیوی سے ملنے سے محروم ، دہائیاں دیتا عدالت پہنچ گیا ۔۔۔۔۔ یہ سچا واقعہ تب منظر عام پر آیا جب 2 روز قبل سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین اور انکا بیٹا میاں افنان ایس پی سیکورٹی لاہور ایک گھریلو مسئلے پر عدالت پہنچے ، بزرگ میاں محمد امین کو انکے اس بیٹے نے گھر سے نکال دیا ، انکی بیوی مریضہ ہے وہ اس کی خود نگہداشت کرتے تھے مگر افسر بیٹے نے وجہ عناد یہ بنائی کہ آپ امی کو غلط دوائیاں دیتے ہیں ، بوڑھے والد نے قران پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ جو ڈاکٹر کہتے ہیں میں وہی ادویات دیتا ہوں ، اس پر تنازعہ ہوا اور افنان صاحب نے اپنے والد میاں امین کو گھر سے نکال دیا اور وہ دوسرے بیٹے کے پاس چلے گئے جو ڈاکٹر ہے ، عدالت میں پیشی پر ماں بھی حاضر تھی وہ بالکل چپ رہی ، ایک طرف بیٹے کا ڈر خوف اور دوسری طرف شوہر کی محبت ، وہ بیچاری بزرگ خاتون بیٹے کا ہاتھ بھی چومتی رہی اور شوہر کے ہاتھ کو بھی مسلسل تھامے رکھا ۔۔۔ ایس پی افنان صاحب نے سختی سے ماں کو بتا دیا میں آپ کو انکے پاس ہرگز نہیں رہنے دونگا ، جب کہ امین صاحب اور انکے ڈاکٹر بیٹے کا موقف ہے کہ ہم اپنی بیمار بوڑھی بیوی اور ماں کو نوکروں کے سہارے کیسے چھوڑ دیں جبکہ ایس پی صاحب خود صبح نکلتے ہیں اور رات کو گھر واپس آتے ہیں ۔امین الدین صاحب نے ہاتھ جوڑ کر پورے پاکستان کے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کی پرورش قران اور حدیث کے مطابق چلیں ورنہ یہ حال ہو گا جو میرا ہوا ، بیٹا انتہائی غصیلا اور سرکش بن چکا ہے ، حالانکہ میں نے بھی پوری کوشش کی اپنے بچوں کی اچھی تربیت کی مگر شاید مجھ سے کوئی بڑی بھول ہوئی جو مجھے یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں ۔۔۔اس کیس کی سماعت چند روز بعد دوبارہ مقرر ہے دیکھیں کیا فیصلہ آتا ہے 

 

Post a Comment

0 Comments