نائلہ شاہ : فلم ٹی وی اور سٹیج کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ کا افسوسناک انجام زندگی : اپنے کیرئیر کے عروج کے دنوں میں نائلہ شاہ نے شوبز کو خیر باد کہا اور ایک نوجوان سے شادی کرکے گھر بسا لیا ، افسوس انکا خاوند تھوڑا عرصہ انکے ساتھ رہا اور انتقال کر گیا ، اسکے انتقال کے بعد نائلہ شاہ نے دوسری شادی کر لی مگر اس شوہر نے چند سال بعد انکا ساتھ چھوڑ دیا ، اب نائلہ شاہ اپنے بھائیوں کے در پر گئی کیونکہ وہ قلاش ہو چکی تھی اور رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ، مگر بھائیوں نے دھتکار دیا ، وہ اپنے بچوں کے ساتھ لاہور کی سڑکوں پر رہنے لگی اور بھیک مانگ کر گزارا کرنے لگی ساتھ ہی نائلہ شاہ کئی بیماریوں کا شکار ہو گئی ، انہی حالات میں ماضی کی یہ مشہور اداکارہ ایک روز سڑک پر ہی مردہ حالت میں پائی گئی ۔۔ اللہ کریم اس مشہور مگر بدقسمت اداکارہ اور مظلوم خاتون کے درجات بلند فرمائے آمین


0 Comments